’بیگم جو بولے وہ ٹھیک‘، شعیب ملک بھی بیگم کی جی حضوری کرنے لگے

28

کراچی: پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزاسے انوکھے انداز میں اظہار محبت کرتے ہوئے ثابت کردیا کہ انہیں  بھی  بیوی کی ہاں میں ہاں ملانا بہت پسند ہے۔

شعیب ملک نےثانیہ مرزا کے لیے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ نئے اندازمیں نظر آرہے ہیں، ویڈیوکے ساتھ انہوں نے ایک دلچسپ پیغام بھی دیا ہے’’بیگم جو بولے وہ ہی ٹھیک ہوتا ہے‘‘ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا میرا یہ نیا انداز صرف تمہارے لیے ہے۔

شعیب ملک کی اس ٹوئٹ پر ثانیہ مرزا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ  میں(اورہمارا ہونے والا بچہ) آپ کو بہت یاد کررہے ہیں اورآپ کے گھر واپس آنے کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا ایک دوسرے سے دور ہونے کے باعث اکثر سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پرایک دوسرے سے اظہار محبت کرتے نظرآتے ہیں۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.