کیوبا کے ایتھلیٹ نے تالاب میں تیرتے ہوئے دو نئے ریکارڈ بنا لئے

4

ہوانا: فٹ بال اور تیراکی کا حسین امتزاج پیش کرتے ہوئے کیوبا کے ایتھلیٹ نے تالاب میں تیرتے ہوئے دو نئے ریکارڈ بنا دیئے۔ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈز انتظامیہ نے انہیں تصدیقی سند بھی جاری کر دی ہے۔

کیوبین ایتھلیٹ نے اپنے سر پر فٹ بال رکھ کر ایک منٹ اور 14 سیکنڈز تیرتے ہوئے توازن برقرار رکھنے کا شاندار مظاہرہ پیش کیا، جس کے فوراٰ بعد انہوں نے 325 میٹر تک تیراکی بھی کی۔ کھلاڑی کا کہنا تھا وہ دو نئے ریکارڈ بنانے پر بہت خوش ہیں۔

گینز بک آف ریکارڈز انتظامیہ نے انہیں تصدیقی سند بھی جاری کر دی ہے، ایتھلیٹ نے اگلے سال 500 میٹر تک تیراکی کرنے کا ارادہ بھی ظاہر کیا ہے۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.