ابوظہبی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی بیٹنگ: برتری حاصل کر لی

7

ابو ظہبی: ابوظہبی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ 

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں قومی بولرز کی شاندار بولنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم صرف 153 رنز پر ڈھیر ہوگئی جس کے جواب میں پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو27 کے مجموعی اسکور پر دونوں اوپنرز امام الحق اور محمد حفیظ پویلین لوٹ گئے، حفیظ 20 اور امام الحق 6 رنز ہی بناسکے جب کہ کھیل کے دوسرے دن حارث سہیل اور اظہر علی بھی پہلے سیشن میں ہی اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، حارث 38 اور اظہر علی 22 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 153 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی کپتان کین ولیم سن کے علاوہ کوئی بھی بلے باز خاطرخواہ کارکردگی نہ دکھا سکا وہ 63 رنز بنا کر سرفہرست رہے، پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ 3، محمد عباس، حسن علی اور حارث سہیل 2،2 جب کہ بلال آصف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 0-3 سے فتح حاصل کی تھی جب کہ ون ڈے سیریز بارش ہوجانے کے باعث 1-1 سے برابر رہی۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.