ٹینس سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن میں آج سے مین راؤنڈ شروع

10

سڈنی:  ٹینس سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن میں آج سے مین راؤنڈ کا آغاز ہو گا، ریکارڈ فاتح روجر فیڈرر اور سرینا ولیمز سمیت نواک جوکووچ نے پھر چیمپئن بننے پر نظریں جما لیں۔ عالمی نمبر ٹو اینجلیق کربر اپنی سالگرہ کو ٹائٹل فتح کے ساتھ یادگار بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

میلبرن کے ریڈ لیور ٹینس ارینا پر پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کا میلہ سج گیا، مین راؤنڈ میں دنیا بھر کے سپر سٹار کھلاڑی اِن ایکشن ہو رہے ہیں، سب ٹینس سیزن کا فاتحانہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ریکارڈ گرینڈ سلیم ٹائٹل چیمپئن روجر فیڈرر اور سرینا ولیمز نے تیاریاں تیز کر دیں بلکہ پھر چیمپئن بننے پر نظریں جما لیں۔ ان کے ساتھ نوواک جوکووچ، فیڈرر اور رافیل نڈال بھی فیورٹ قرار دیئے جا رہے ہیں۔ کیرولین وزنائیکی ویمن سنگلز میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گی۔

جرمن ٹینس سٹار انجلیق کربر اٹھارہ جنوری یعنی اپنی اکتیسویں سالگرہ کو شاندار جیت کے ساتھ یادگار بنانے کے لیے انتہائی پرجوش ہیں۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.