جوہانسبرگ ٹیسٹ: 100 سے پہلے ہی پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

27

جوہانسبرگ ٹیسٹ کے دوسرے روز جنوبی افریقا کی 262 رنز کی برتری کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

جوہانسبرگ کے وانڈررز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز کا آغاز امام الحق اور شان مسعود نے کیا جو کہ مایوس کن رہا۔

پہلے روز کے مجموعی اسکو ر پر شان مسعود 2 رنز بناکر پویلین پوٹ گئے جنہیں فلینڈر نے آؤٹ کیا جس کے بعد اگلی گیند پر ہی اظہر علی بغیر کوئی آؤٹ ہوئے۔

دونوں بلے بازوں کو فلنڈر نے پویلین کی راہ دکھائی، پہلے روز کھیل کے اختتام پر قومی ٹیم 2 وکٹوں کے نقصان پر 17 رنز بناسکی۔

دوسرے روز کھیل کے آغاز پر بھی بلے باز کچھ نہ کرسکے اور 53 کے مجموعے پر محمد عباس 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، عباس کے بعد آنے والے اسد شفیق کھاتا کھولے بنا ہی روانہ ہوگئے، دونوں بلے بازوں کو اولیویر نے پویلین کی راہ دکھائی۔

امام الحق نے ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی اور نصف سنچری کے قریب 43 رنز بناکر فلنڈر کا ہی شکار ہوئے۔

پاکستان کی آدھی ٹیم 91 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئی۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.