سپینش فٹبال لیگ: ریال میڈرڈ کی اٹلیٹکو کو شکست، پوائنٹ ٹیبل پر دوسری پوزیشن

12

میڈرڈ: سپینش فٹبال لیگ میں ریال میڈرڈ نے روایتی حریف اٹلیٹکو کو تین ایک سے ہرا کر پوائنٹ ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔ سٹائلش گول نے سب کے دل جیت لیے۔ گیرتھ بیل نے 100 گولز مکمل کر لیے۔

لالیگا میں روایتی حریف ریال میڈرڈ اور اٹلیٹکو میڈرڈ کا تگڑا مقابلہ ہوا۔ کیز میرو نے سولہویں منٹ ایکروبیٹک گول نے کمال کر دکھایا۔ نو منٹ بعد گریز مین کے گول سے حساب برابر ہو گیا۔

سنسنی خیز میچ میں اٹلیٹکو کے فاؤل سے حریف ٹیم کو پنلٹی ملی۔ راموس نے خوبصورت گول کر دیا۔ دوسرے اور آخری ہاف میں گیرتھ بیل نے 74ویں منٹ گول سکور کیا۔ گیرتھ بیل نے گولز کی سنچری مکمل کر دی۔

ادھر تین ایک کی جیت سے ریال میڈرڈ کو دوسرا نمبر مل گیا۔ تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرے سٹیڈیم نے اعصاب شکن مقابلے کو خوب انجوائے کیا۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.