پی ایس ایل فور میں آج کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا آمنا سامنا

10

پی ایس ایل فور میں آج پھر میدان سجے گا، شام سات بجے ہوم ٹیم کراچی کنگز، لیگ کی ٹاپ سائیڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا سامنا کرے گی۔

پی ایس ایل فور کا زور، کراچی میں چوکوں چھکوں کا شور آج بھی دھوم مچائے گا، سپر لیگ چار کا جادو سرچڑھ کر بول رہا ہے، آج بھی ایک میچ شیڈول ہے جس میں کراچی کنگز کا لیگ کی ٹاپ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ٹاکرا ہو گا۔

شین واٹسن اور عمر اکمل کراچی کنگز کے لئے بڑ اخطرہ ہیں، کراچی کنگز کو بابر اعظم، کولن انگرام اور محمد عامر پر مان ہے۔ عماد وسیم الیون نے شارجہ میں گلیڈی ایٹرز کو چھ وکٹوں سے مات دی تھی۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.