پارسل کی ترسیل کیلئے اب ڈرون کی مدد لینے کا فیصلہ

18

بیجنگ : ڈرون چالیس کلومیٹر دور تک پارسل پہنچائیں گے ، چین میں آن لائن اشیا فروخت کرنے والے تین اداروں نے آرڈر کی ڈرون کے ذریعے ترسیل کے ایک مشترکہ پروگرام پر تجربات شروع کر دیئے ۔
چین میں کل ای کامرس میں اضافے سے آرڈر کی ترسیل ایک مسئلہ بنتی جا رہی ہے ، اس کے حل کے لئے تین اداروں نے مشترکہ پروگرام شروع کیا ہے ۔
ان کا کہنا ہے ڈرون کے ذریعے سپلائی آسان بھی ہو گی اور تیز رفتار بھی ۔ ان ڈرونز کے ذریعے چالیس کلومیٹر دور تک پارسل بھیجا جا سکے گا ۔ اس کامیابی سے دشوار گزار علاقوں میں بھی اشیا کی سپلائی ممکن ہو سکے گی ۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.