OPPOنے نیا اسمارٹ فون F5 6Bمتعارف کرادیا

20

سمارٹ فون اور سیلفی ایکسپرٹ کے شعبے میں رہنما اوپو (OPPO) نے اپنا نیا F5 6B(ایف5 سکس جی بی )اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔ اس سے قبل اوپو نے F5اسمارٹ فون متعارف کرایا تھا۔ اوپو ایف 5 سکس جی بی اس شعبے کا پہلا اسمارٹ فون ہے جو 39,899 روپے میں بلیک اور ریڈ ایڈیشن میں اوپو کے شائقین اور نوجوانوں کو انکی ضروریات کے انتخاب کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اوپو پاکستان میں فیشن کی جدت اور نمایاں طور پر اسٹائلش فون برانڈز بننے میں سب سے پیش پیش ہے اور اسے ملک بھر میں نوجوانوں کی جانب سے سراہا جاتا ہے۔

اس نئے اسمارٹ فون کے متعارف ہونے کے موقع پر اوپو پاکستان کے سی ای او جارج لونگ نے کہا، “ہم مسلسل محنت کے ساتھ کام کرتے ہوئے مزید بہتری لانے کے لئے کوشاں ہیں۔ اوپو اسمارٹ فون انڈسٹری میں مستحکم انداز کے ساتھ موجود ہے۔ لوگ سوچتے ہیں کہ جدت سے تبدیلی آتی ہے لیکن ہم نے کبھی اسے اس طرح نہیں دیکھا۔ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ جدت سے چیزیں بہتر ہوجاتی ہیں۔ اوپو کا ایف 5 سکس جی بی آرٹیفیشل اے آئی بیوٹی ٹیکنالوجی کے ساتھ ایک انقلابی سیلفی ایکسپرٹ فون ہے۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.