‘اسپیکٹر’ چپ خرابی سے بچنے کیلئے ایپل کی اپ ڈیٹ متعارف

20

اسمارٹ فونز بنانے والی کمپنی ‘ایپل’ ہمہ وقت اپنے صارفین کو نت نئی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں رہتی ہے۔

ایسے میں ایپل نے اپنے آپریٹنگ سافٹ ویئر کی حفاظت کے لیے اس میں اپ ڈیٹ متعارف کروائی ہے، جس کی مدد سے مائیکرو چپ ‘اسپیکٹر’ سیکیورٹی خرابی کو دور کیا جاسکے گا اور آئی فون، آئی پیڈ یا میک ڈیوائس کی سیکیورٹی مزید بہتر ہوجائے گی۔

گزشتہ ہفتہ گوگل اور دیگر ٹیکنالوجیز کے محققین نے چپ میں دو بڑی خرابیوں (Flaws) کی نشاندہی کی تھی، جن میں سے ایک کا نام ’میلٹ ڈاؤن‘ اور دوسری کا نام ’اسپیکٹر‘ ہے۔

میلٹ ڈاؤن صرف انٹیل کی کورپ چپ کو متاثر کرتی ہے جبکہ اسپیکٹر سے ڈیوائس تک ہیکرز کی رسائی آسان ہوجاتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ایپل نے آئی فون 5 ایس سے لے کر جدید نئے آئی فون ماڈل، آئی پیڈ ایئر کے تمام ماڈلز اور آئی پوڈ ٹچ 6 جنریشن تک میں اپ ڈیٹ متعارف کروائی ہے اور صارفین کو صرف اپنے سسٹم کو اَپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہوگی۔

ایپل نے گزشتہ ہفتے اس بات کی تصدیق کی کہ اس کی تقریباً تمام ڈیوائسز انٹیل اور آرم چپ ‘ڈیزائن کی غلطیوں’ سے متاثر ہوئی ہیں، جس سے سائبر مجرمان اربوں افراد کے ذاتی ڈیٹا کو آسانی سے حاصل کرسکتے تھے۔

فوٹو/ بشکریہ ڈیلی میل

سیکیورٹی محققین کے مطابق میلٹ ڈاؤن(meltdown) چپ اور اسپیکٹر (specter)چپ کی وجہ سے ہیکرز کی ڈیوائس تک رسائی آسان ہوجاتی ہے۔

اس کے ساتھ ہی ایپل کمپنی نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ سافٹ ویئر کو صرف قابل بھروسہ ذرائع مثلاً ایپ اسٹور سے ہی اَپ ڈیٹ کیا جائے۔

ایپل کا مزید کہنا ہے کہ کمپنی اپنے صارفین کو میلٹ ڈاؤن سے محفوظ رکھنے کے لیے بھی کوشاں ہے اور آنے والے دنوں میں اس حوالے سے بھی اپ ڈیٹ متعارف کروائی جائیں گی۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.