دنیا کا سب سے بہترین کموڈ متعارف

4

نیویارک (نیٹ نیوز) سائنسدانوں نے ٹوائلٹ کیلئے ایسا جدید ترین کموڈ متعارف کروا دیا ہے کہ جو اس پر ایک بار بیٹھ جائیگا پھر اسکا اٹھنے کو دل ہی نہیں کریگا۔

یہ ایک سمارٹ کموڈ ہے جسکا ڈھکن آدمی کی آواز کے ذریعے ہی کھلے گا اور بند ہو گا اور بولنے سے ہی یہ ازخود آدمی کے کیے کرائے کو فلش کر دیا کریگا مزید اس میں ایل ای ڈی لائٹس اور موسیقی کی ڈیوائسزاور بہترین کوالٹی کے حامل سپیکرز بھی لگائے گئے ہیں۔ اسکے یہ تمام فیچرز سمارٹ فون کی ایک ایپلی کیشن کے ذریعے کام کرینگے۔

کموڈ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی “کوہلر” کے ماہرین نے تیار کیا ہے، اسکی قیمت 5 ہزار 625 ڈالر (تقریباً6لاکھ روپے ) سے 7 ہزار 825 ڈالر (تقریباً 8لاکھ روپے ) کے درمیان ہو گی جبکہ اسکی فروخت رواں سال کے اختتام تک شروع ہو جائیگی

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.