چینی ماہرین اسمارٹ سٹی گوادر کےلئے ماسٹر پلان بنا رہے ہیں

70

چینی ماہرین اسمارٹ سٹی گوادر کےلئے ماسٹر پلان بنا رہے ہیں ،چیئرمین جی ڈی اے ثنائ اللہ زہری گوادر ماسٹر پلان، اسمارٹ سٹی اور ایسٹ بے کی تعمیر کے معاہدے ترقی کی بنیاد بنیں گے ٖ خطاب

بیجنگٟمانیٹرنگ ڈیسکٞوزیراعظم محمد نوازشریف کے دورہ چین کے دوران دونوں ممالک کے درمیان گوادر ماسٹر پلان سمیت اربوں ڈالر کے مختلف معاہدوں پر دستخط کر دیئے گئے ۔گزشتہ روز وزیراعظم نوازشریف کے دورہ چین کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں جن میں پاکستان اورچینی ریلوے کے مابین ایم ایل ون منصوبے اور اپ گریڈیشن کے ڈیزائن کے کمرشل معاہدے سمیت گوادر ایسٹ بے کی تعمیر اور گوادر اسمارٹ سٹی معاہدے پر دستخط کیے گئے۔پاکستان کی جانب سے سعد رفیق اور چین کے وزیر ٹرانسپورٹ لی ڑیاؤ پنگ نے وفود کی قیادت کی جبکہ گوادر اسمارٹ سٹی معاہدے پر جی ڈی اے کے چیئرمین ثنائ اللہ زہری اور سیکرٹری شہریار نے دستخط کئے۔ گوادر ایسٹ بے 6 رویہ شاہراہ ہوگی جس کے ساتھ ریلوے ٹریک بھی ہوگا، گوادر ایسٹ بے بندر گاہ کے ایک طرف سے شروع ہو کر دوسری جانب سے باہر جائے گی جس کے باعث بندرگاہ پر سامان کی نقل و حمل تیز ہو جائے گی۔تقریب کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان ثنائ اللہ زہری نے کہاکہ گوادر ماسٹر پلان، اسمارٹ سٹی اور ایسٹ بے کی تعمیر کے معاہدے ترقی کی بنیاد بنیں گے، نئے معاہدوں سے بلوچستان اور ملک کی ترقی کی نئی راہ متعین ہو گی جبکہ ایسٹ بے کی تعمیر سے بندرگاہ مکمل آپریشن کےلئے تیار ہو جائےگی۔ انہوں نے کہا کہ چینی ماہرین اسمارٹ سٹی گوادر کےلئے ماسٹر پلان بنا رہے ہیں جس سے سرمایہ کاری کی نئی فضا قائم ہوگی جس میں پوری دنیا دلچسپی لے رہی ہے جبکہ دشمن اسی لئے گوادر اور بلوچستان میں امن و امان کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہاہے۔ گوادر ماسٹر پلان

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.