شرارتی گھوڑے نے دلہن کی تصویر خراب کردی

21

لاہور (نیٹ نیوز ) آج کل لوگ اپنی شادیوں میں مختلف انداز سے تصاویر کھینچوا کر اسے ہمیشہ کیلئے یادگار بنانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ ایسا ہی ایک امریکی دلہن نے کیا جس نے گھوڑوں کے ساتھ تصویر کھینچوانی چاہی ، تاہم ایک گھوڑے نے تصویر کو کچھ زیادہ ہی یادگار بنا دیا ۔   وومر    نامی یہ امریکی دلہن اپنے مرحوم والد کے گھوڑوں کے ساتھ تصاویر کھینچوانا چاہتی تھی ۔


اس کا خیال تھا کہ اس طرح سے وہ اپنے والد کی روح کو خوش کردے گی جو اپنے گھوڑوں سے بے حد محبت کرتے تھے ۔ تاہم گھوڑے کے ساتھ تصویر کھینچواتے ہوئے نہ جانے کیوں گھوڑا دلہن سے زیادہ خوشی سے نہال ہو کر ہنس پڑا جس نے اس تصویر کو نہایت مضحکہ خیز بنا دیا ۔ تصویر کھینچنے والے فوٹو گرافر کا کہنا ہے کہ جب وہ تصویر کھینچ رہا تھا تو اس کی آنکھیں گھوڑے کی آنکھوں سے ملیں ۔


اس نے شاید کیمرے میں دلہن کا مسکراتا ہوا عکس دیکھا اور نتیجتاً وہ بھی دلہن کی طرح دانت نکال کر مسکرا اٹھا ۔ وومر کا کہنا ہے جب اگلے دن میں نے یہ تصویر دیکھی تو بہت ہنسی ۔ اس تصویر کے علاوہ باقی تمام تصاویر بے حد خوبصورت آئیں جن میں میں اپنے شوہر اور والد کے محبوب گھوڑوں کے ساتھ مختلف انداز اپنائے ہوئے ہوں

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.