فضا میں معلق فائیو سٹار ہوٹل کی تیاری شروع

18

سنگاپور: عرب ٹی وی کے مطابق فضا میں معلق فائیو سٹار ہوٹل کا آئیڈیا سنگاپور کی ایک فضائی کمپنی نے دیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے دنیا بھر کی کمپنیوں کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ اس ناممکن کو ممکن کر دکھانے کیلئے آگے آئیں۔ مختلف کمپنیوں کی طرف سے اس ناممکن کو ممکن بنانے کے مقابلے کی کیفیت کا امکان موجود ہے۔ کمپنی کی طرف سے ایک ایسے ہوٹل نما وسیع وعریض کمرے کا تصور پیش کیا گیا جس میں فائیو سٹار ہوٹل کی سہولیات ہونگی مگر اسکی اضافی خوبی یہ ہو گی کہ وہ زمین پر کسی سہارے کیساتھ نہیں بلکہ فضا میں معلق ہو گا۔ اس تخیل کے تحت فضا میں معلق فائیو سٹار ہوٹل کا حجم فرانسیسی مال بردار طیارے “ائیر بسA380 ” کے برابر ہو گا۔ خیال رہے A380 نامی مال بردار جہاز دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا طیارہ ہے۔ سنگا پور ایئرلائن کے انکشاف کے مطابق مجوزہ خلائی ہوٹل میں ڈبل لگژری فیملی روم، الماریاں، غسل خانہ اور دیگر ضروری سہولیات موجود ہوں گی۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.