36 لاکھ سال پرانا مکمل انسانی ڈھانچہ دریافت

51

لاہور: (نیٹ نیوز) ماہرین نے جنوبی افریقہ سے 36 لاکھ سال پرانا مکمل انسانی ڈھانچہ دریافت کر لیا ہے، یہ ڈھانچہ ایک خاتون کا ہے۔ سائنس میگزین کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اُس دور کے انسان کو تکنیکی طور پر Australopithecus کا نام دیا جاتا ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ماہرین نے 15 لاکھ سال سے بھی زیادہ پرانا مکمل انسانی ڈھانچہ برآمد کیا ہے۔ ماہرین نے اس ڈھانچے کو “لِٹل فوٹ” کا نام دیا ہے کیونکہ دریافت کا یہ عمل ابتدائی طور پر پاؤں کی چار ہڈیاں ملنے کے بعد شروع کیا گیا تھا۔

جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں قائم یونیورسٹی آف وِٹ واٹرس رینڈ کے شعبہ ارتقائی تحقیق کے پروفیسر رون کلارک ہی وہ شخص ہیں جنہوں نے 20 سال قبل یہ ڈھانچہ تلاش کیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ لٹل فوٹ پہلا قدیم ڈھانچہ نہیں، اس سے قبل 44 لاکھ سال پرانا انسانی ڈھانچہ افریقی ملک ایتھوپیا سے برآمد کیا گیا تھا، ماہرین نے اسے ” آرڈی” کا نام دیا تھا تاہم یہ ڈھانچہ مکمل نہیں تھا۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.