دنیا کا سب سے موٹا بچہ چلنے کے قابل ہوگیا

50

انڈونیشیا میں دنیا کے موٹے ترین بچے کے طور پر پہچانا جانیوالا 12 سالہ آریا برمانا آخر کار اپنے پاؤں پر چلنے کے قابل ہو گیا۔ اس کا وزن 195 کلو گرام ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دو برس قبل دس سال کی عمر میں برمانا کا وزن 121 کلو گرام کے قریب تھا وہ خود سے چلنے اور نارمل انداز سے زندگی گزارنے پر قدرت نہیں رکھتا تھا۔غذائی ماہرین کی مدد اور معدے کے آپریشن کے ذریعے بڑی حد تک وزن کم کرنے کے بعد برمانا بہت سے کام کرنے کے قابل ہو گیا ہے وہ اب سکول جانے اور ٹینس بال سے کھیلنے کی قدرت رکھتا ہے۔

برمانا کی والدہ رقیہ سومانتری اور والد آدی سومانتری اپنے بیٹے کی زندگی میں آنیوالی اس مثبت تبدیلی پر بیحد مسرور ہیں۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.