قزاقستان میں مقابلہ حسن میں شامل لڑکی اچانک’لڑکا‘ بن گئی

30

آستانہ: قزاقستان میں ہونیوالے مقابلہ حسن میں شرکت کرنے والی لڑکی اچانک ’ لڑکا ‘نکل آئی۔

تفصیلات کے مطابق یہ انوکھا واقعہ وسطی ایشیائی ریاست قزاقستان میں اس وقت پیش آیا جب 22 سالہ ایلی ڈیا گیلو نامی شخص نے اپنی جنس کو چھپاتے ہوئے لڑکیوں کے مقابلہ حسن میں شرکت کی اور حیران کن طور پر کسی کو بھی اس کی حقیقت بارے تب تک پتا نہ چلا جب تک اس نے خود اپنی اصلیت سے پردہ نہ اٹھایا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مقابلہ حسن کی دوڑ میں شامل اس ’نوسرباز‘ کاتعلق قزاقستان کے شہر’الماتا‘ سے ہے اور اس نے فرضی نام ’ارینا الییفا‘ کے طورپر خود کو مقابلہ حسن میں شامل کرایا اور اپنی تصاویر اس مقابلے میں شرکت کے لیے مقابلہ کرانے والی کمیٹی کو ارسال کی تھیں۔

اس شخص نے خود ہی مقابلے کے آخر میں میڈیا کے سامنے اپنا بھانڈہ پھوڑتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ لڑکی نہیں بلکہ لڑکاہے۔اس کے بعد مقابلے کی منتظم کمیٹی نے اس کا نام مقابلے کی فہرست سے نکال دیاتھا۔

22 سالہ ایلی ڈیا گیلو نے کہا کہ میں ہمیشہ قدرتی حسن کا معترف رہا ہوں،مصنوعی حسن اور بناؤ سنگھار کو زیادہ اہمیت نہیں دیتا۔خیا ل رہے کہ اس مقابلہ حسن میں چار ہزار دوشیزاؤں نے حصہ لیا۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.