دبئی میں پانی پر تیرتا کچن

23

لاہور(نیٹ نیوز) دبئی میں پانی پرتیرتے کچن کا آغازکردیا گیا ہے ۔ گھروں ہی میں نہیں ریسٹورنٹس میں بھی جدید سہولتوں سے آراستہ باورچی خانے ہر شہر کے گلی کوچوں میں بکھرے ہوئے ہیں لیکن پانی پر تیرتا کچن شاید ہی کبھی کسی نے دیکھا ہو۔

دبئی میں دنیا کی پہلی فلوٹنگ کچن سروس کا آغاز کردیا گیا ہے جو جیٹ سکیئر، ملاحوں اور ایڈونچر کے شوقین بوٹنگ کرتے افراد کو کھانا پہنچائے گا۔

دبئی کے پام بیچ پرشروع ہونے والی اس انوکھی سروس میں سمندر کے بیچ تیرتے   سالٹ بے    نامی کچن سے کھانے کے مزے اُڑانے کیلئے دو طریقہ کار مختص کیے گئے ہیں۔ ایک طریقہ مخصوص جھنڈے کو لہرانے کا ہے جبکہ دوسرے طریقے میں خود فلوٹنگ کچن تک آکر برگر، چائے، کافی و مزیدار کھانوں کے مزے اُڑائے جا سکتے ہیں

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.