مصر میں بھی سالانہ ڈریگن بوٹ ریس کا انعقاد

24

لاہور(نیٹ نیوز) چین کی روایتی ڈریگن بوٹ ریس نے اب مصر کا بھی ر خ کر لیا ہے۔ مصرمیں سالانہ ڈریگن بوٹ ریس کے دوران بڑی تعداد میں پروفیشنل اور شوقیہ ایتھلیٹس نے حصّہ لیا اور تیزی سے چپو چلاتے ہوئے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کرتے دکھائی دئیے۔

ٹیموں کے سینکڑوں ایتھلیٹس نے ہوا کا رُخ دیکھتے ہوئے مقامی وقت کے مطابق صبح 10بجے ریس کا آغاز کیا اور جی جان سے ریس میں حصہ لیتے ہوئے جیت کی طرف پیش قدمی کی۔

ڈریگن کی شکل سے مشابہہ رنگ برنگی کشتیوں کی اس ریس کو دیکھنے کیلئے شہریوں کی ایک بڑی تعدا د بھی یہاں موجود تھی ۔صرف یہی نہیں چینی سالِ نو کی تقریبات بھی زور و شور سے مصر میں جاری ہیں جہاں کئی افراد اپنی دلچسپی کا اظہار کرتے دکھائی دیئے ۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.