ملکی سیاست پر انٹرویو کے دوران بلی کی انٹری

15

گزشتہ برس برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی پر نشر ہونے والا وہ انٹرویو تو سب کو ہی یاد ہوگا، جب ایک بچی نے لائیو نشریات کے دوران کمرے میں ‘انٹری’ دے کر اپنے والد کے ایک سنجیدہ انٹرویو میں مداخلت کی تھی؟ ایسا ہی ایک واقعہ حال ہی میں دوبارہ پیش آیا، لیکن اس مرتبہ انٹرویو کے دوران انٹری دینے والا کوئی بچہ نہیں بلکہ ایک بلی تھی۔

ہوا کچھ یوں یہ کہ ایک سیاسی تجزیہ کار ڈاکٹر جیرزی تارگالسکی پولینڈ کی سیاسی صورتحال پر اپنی ماہرانہ رائے دینے کی کوشش کر رہے تھے، جہاں ملک کی سپریم کورٹ کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن جاری ہے، کہ موصوف کی پالتو بلی لیزیو (Lisio) نے انٹرویو کے دوران انٹری دے ڈالی۔

اور دلچسپ بات یہ کہ بلی صاحبہ مسسلسل  ڈاکٹر جیرزی کے سر پر سوار رہیں اور کندھے پر ادھر سے ادھر چکر لگاتی رہیں، لیکن سلام ہے ان پروفیسر پر، جنہوں نے اُف تک نہ کی اور انٹرویو دیتے رہے۔

انٹرویو کی یہ فوٹیج ایک صحافی روڈی بوما نے ٹوئٹر پر شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

Rudy Bouma

@rudybouma

The Polish historian & political scientist Jerzy Targalski remained completely unruffled during our interview when this happened👇🤨🤷‍♂️

اس ویڈیو کو نہ صرف سیکڑوں لوگوں نے لائیک اور ری ٹوئیٹ کیا بلکہ دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

Rudy Bouma

@rudybouma

The Polish historian & political scientist Jerzy Targalski remained completely unruffled during our interview when this happened👇🤨🤷‍♂️ pic.twitter.com/4dLi16Pq1H

Leigh Ann@SingerChick6

That’s hilarious. I can’t believe he didn’t even miss a beat!

 کچھ صارفین نے اپنی پالتو بلیوں کی تصاویر بھی شیئر کیں اور یہ بتانے کی کوشش کی کہ ان کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوتا ہے۔

Rudy Bouma

@rudybouma

The Polish historian & political scientist Jerzy Targalski remained completely unruffled during our interview when this happened👇🤨🤷‍♂️ pic.twitter.com/4dLi16Pq1H

ایک صاحبہ نے لکھا، ‘ہنسی کے مارے میری آنکھوں میں آنسو آگئے کہ کس طرح پروفیسر صاحب نے بلی کی دم پکڑ کر سائیڈ پر کر رکھی ہے’۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.