فرانس یورپ میں سب سے زیادہ مسلم آبادی والا ملک

16

پیرس:  یورپی ممالک میں سے سب سے زیادہ مسلمان فرانس میں موجود ہیں جن کی تعداد 57 لاکھ 20ہزار ہے۔ جرمنی کے نشریاتی ادارے کے ایک حالیہ سروے کے بعد یورپ کے ان ٹاپ 10 ملکوں کی فہرست جاری کی گئی ہے جہاں مسلمانوں کی آبادی زیادہ ہے۔

سروے کے مطابق جرمنی اس حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے جہاں 49 لاکھ 50 ہزار مسلمان آباد ہیں۔ فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود برطانیہ میں 41 لاکھ 30 مسلمانوں رہتے ہیں۔ اٹلی میں 28لاکھ 70 ہزار، ہالینڈ میں 12 لاکھ 10 ہزار، سپین میں 11 لاکھ 80 ہزار، بیلجیئم میں 8 لاکھ 70ہزار، سویڈن میں 8 لاکھ 10ہزار، بلغاریہ میں 7 لاکھ 90 ہزار اور یونان میں 6 لاکھ 20ہزار مسلمان آباد ہیں۔

ذرائع کے مطابق دنیا بھر میں مسلمانوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، امریکہ میں 2001 میں ہونیوالے نائن الیون واقعے کے بعد مسلمانوں اور اسلام کیخلاف زہریلا پراپیگنڈہ جتنا زیادہ کیا گیا اتنا ہی اسلام پر ریسرچ ہوئی اور لوگ اس دین کی حقانیت تسلیم کرتے ہوئے حلقہ بگوش اسلام ہوئے۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.