Mashriq Newspaper

تاجروں کیلیے لازمی رجسٹریشن اسکیم ’تاجر دوست‘ متعارف

وفاقی حکومت نے ٹیکس نیٹ اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح بڑھانے کیلئے پاکستان کے 6 بڑے شہروں میں کاروبار کرنے والے ریٹیلرز اور ہول سیلرز کیلیے لازمی رجسٹریشن اسکیم متعارف کروادی۔

ایف بی آر نے اسکیم کے یکم اپریل سے نفاذ کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے تحت یکم اپریل سے تیس اپریل تک تمام تاجروں کو ایف بی آر کی متعارف کروائی گئی تاجر دوست ایپ کے ساتھ رجسٹرڈ ہونا ہوگا اور یکم جولائی سے اس اسکیم کے پارٹ تھری کا اطلاق ہوگا جس کے تحت تاجروں سے ایڈوانس ٹیکس کی وصولی شروع کی جائے گی۔

ایف بی آر نے اسکیم متعارف کرواکر آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی ہے۔ ایف بی آرکے نوٹیفکیشن کے مطابق اسکیم کا دائرہ کار ریٹیلرز، ہول سیلرز، ڈیلرز، مینوفیکچررز کم ریٹیلرز، امپورٹر کم ریٹیلرز تک بڑھا دیا گیاہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.