Mashriq Newspaper

رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ؛ برآمدات میں اضافہ، تجارتی خسارے میں کمی

مالی سال 24-2023  کے ابتدائی 4 ماہ میں برآمدات  0.66  فیصد اضافے سے 9 ارب 16 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے  جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق  جولائی تا اکتوبر کے عرصے کے دوران  برآمدات میں گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے  مقابلے میں 0.66  فیصد اضافہ ہوا۔

اس عرصے کے دوران درآمدات  میں مالی سال 23-2022  کے مقابلے میں  18.54 فیصد کمی آئی اور  درآمدات کا حجم 17 ارب 3 کروڑ ڈالر رہا۔

اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر تجارتی خسارہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 34.70 فیصد کمی سے 7 ارب 41 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر میں ملکی برآمدات ستمبر کے مقابلے میں 9.33 فیصد اضافے سے 2 ارب 70 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہیں، جبکہ درآمدات کا حجم  20.33 فیصد بڑھ کر 4 ارب 80 کروڑ ڈالر ہوگیا۔

اکتوبرمیں تجارتی خسارہ ستمبر کے مقابلے میں 38.27 فیصد اضافے  سے 2 ارب 9 کروڑ ڈالر رہا۔

اعدادوشمار کے مطابق  اکتوبر 2022 کے مقابلے میں اکتوبر 2023 کی برآمدات 13.55 فیصد درآمدات 4.91 فیصد زائد رہیں جبکہ اکتوبر 2022 کے مقابلے میں اکتوبر 2023 کا تجارتی خسارہ 4.46 فیصد کم رہا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.