Mashriq Newspaper

اشتہارات کے بغیر فیس بک اور انسٹاگرام کے استعمال پر یورپ میں ماہانہ فیس عائد

دنیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک اور سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے یورپین یونین (ای یو) میں اشتہارات کے بغیر دونوں پلیٹ فارمز کے استعمال پر ماہانہ فیس کا پروگرام متعارف کرادیا۔

فیس بک اور انسٹاگرام کی جانب سے پہلے ہی ماہانہ فیس کے عوض بلیو ٹک فراہمی کی جا رہی ہے اور اب پلیٹ فارمز نے سبسکرپشن کے نئے آپشنز بھی متعارف کرادیے۔

یورپین یونین کے تمام رکن ممالک اور سوئٹزرلینڈ میں صارفین اشتہارات کے بغیر فیس بک اور انسٹاگرام استعمال کرنے کے بدلے ماہانہ فیس ادا کرنے کا آپشن استعمال کر سکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق یورپین یونین کے صارفین اشتہارات کے بغیر ڈیسک ٹاپ پر فیس بک اور انسٹاگرام کو استعمال کرنے کی ماہانہ فیس 10 یورو جب کہ موبائل فون صارفین ماہانہ 13 یورو ادا کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.