Mashriq Newspaper

بلوچستان میں آئی ٹی کے شعبے کو وسعت دی جائے گی، سرفراز بگٹی

کوئٹہ (سٹی رپورٹر) نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے دنیا کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیں بھی آئی ٹی کے شعبے کے فروغ کو یقینی بنانے کے لئے دستیاب وسائل بروئے کار لانے ہوں گے کیونکہ آنے والا دور آئی ٹی کا ہے اور اس ٹیکنالوجی سے ہی تمام چیزوں کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ بلوچستان میں اس شعبے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جائیں گے اور اس شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری وقت اور حالات کے لئے ناگزیر ہوچکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ای کامرس انبلرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ثاقب اظہر اور سردار زادہ اسامہ خان ترین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اسامہ خان ترین کا کہنا تھا کہ ہم نے گزشتہ دنوں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی سے ملاقات کی ہے اور آئی ٹی کے حوالے سے انہیں آگاہ کیا ہے کہ انبلرز کے ذریعے ملک میں ای کامرس انبلرز کے ذریعے 17 کروڑ ڈالر کی چند سالوں میں سرمایہ لا چکے ہیں اگر بلوچستان میں اس حوالے سے دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں تو ای کامرس کے توسط سے آنے والے دور کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے آئی ٹی کے شعبے کو مزید اور فعال بہتر بناکر سیکورٹی سمیت دیگر چیلنجز کا بھر پور طریقے سے مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی وزیر داخلہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس حوالے سے بھی بلوچستان میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے آئی ٹی کے شعبے کو بلوچستان بھر میں وسعت دی جائے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.