Mashriq Newspaper

اسرائیل کو حماس حملے کے منصوبہ کا ایک سال پہلے سے علم تھا، امریکی صحافی

ایک امریکی اخبار کے صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کو حماس کے حملے کے منصوبہ کا ایک سال پہلے سے علم تھا۔

امریکی صحافی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی انٹیلی جنس ایک سال سے زیادہ عرصہ قبل حماس کے حملے کے بلیو پرنٹ سے آگاہ تھی جو کہ 7 اکتوبر کے حملے سے ملتا جلتا تھا۔

امریکی صحافی رونین برگمین (Ronen Bergman) نے امریکی ٹی وی پر بتایا کہ اسرائیلی انٹیلی جنس حماس کے حملے سے آگاہ تھی، ان کے پاس تفصیلات تھیں کی حملہ کیسے ہوگا۔

یہ اسرائیلی انٹیلی جنس کی کامیابی ہوسکتی تھی، لیکن انٹیلی جنس حکام نے سوچا کہ حماس ایسا حملہ نہیں کرسکتی اور نہ ہی ایسا حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اسرائیلی حکام نے اسے تصوراتی منصوبہ سمجھا، اگر اسرائیلی دفاعی اسٹیبلشمنٹ انٹیلی جنس رپورٹ کو سنجیدگی سے لیتی تو نیتجہ مختلف ہوتا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.