Mashriq Newspaper

عوام 8 فروری کو ہیر پھیر نہیں کریں شیر پر ہی مہر لگائیں، شہباز شریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوان آٹھ فروری کو شیر پر ٹھپہ لگائیں اور تعلیم کا انتظام کریں۔

فیصل آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آج کا ٹھاٹھے مارتا سمندر گواہی دے رہا ہے کہ عوام کی محبت  نواز شریف کے ساتھ ہے، نواز شریف نے فیصل آباد کو ہمیشہ اپنا شہر سمجھا اور ترقیاتی منصوبے لے کر آئے، وہ سڑکیں آج بھی قائم ہیں جو ہم نے یہاں بنائی تھیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ نوجوان اور بچے ملک کی طاقت اور سرمایہ ہیں، نوجوانوں کے لیے تعلیم کا انتظام کریں گے، نوجوان 8 جنوری کو شیر پر مہر لگائیں اور تعلیم کا انتظام کریں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.