Mashriq Newspaper

پنجگور میں نیشنل پارٹی کے امیدوار کے گھر کے باہر دستی بم حملے

بلوچستان کے شہر پنجگور کے علاقہ چتکان میں نیشنل پارٹی کے امیدوار کے گھر کے باہر 2 دستی بم حملے کیے گئے۔

پولیس کے مطابق حلقہ پی بی 30 کے امیدوار رحمت صالح بلوچ کے گھر کے باہر فائرنگ بھی کی گئی۔

اس واقعے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں موجود افراد کی جوابی فائرنگ پر حملہ آور فرار ہوگئے، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس سے قبل آج بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر دیسی ساختہ بم کا دھماکا ہوا تھا جس میں 2 افراد زخمی ہوئے تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.