Mashriq Newspaper

شمالی کوریا نے آج پھر متعدد کروز میزائل داغ دیے

شمالی کوریا نے آبدوز سے اسٹریٹجک کروز میزائلوں کے کامیاب تجربے کے چند روز بعد ہی آج مزید متعدد کروز میزائل فائر کیے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی خبر کے مطابق جنوبی کوریا جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا کہ فوج کو صبح 11 بجے کے قریب ملک کے مغربی ساحل سے دور سمندر میں متعدد کروز میزائل فائر کیے جانے کا پتا چلا۔

جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جنوبی کوریا کی فوج نے امریکا کے ساتھ قریبی رابطہ رکھتے ہوئے نگرانی کو بڑھا دیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.