Mashriq Newspaper

امریکا میں مسافر بردار طیارہ گھر پر گر کر تباہ؛ متعدد ہلاکتیں

امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ ایک گھر پر گر کر تباہ ہوگیا جس سے مسافر اور گھر میں موجود افراد میں سے متعدد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں ایک انجن والے طیارے کے پائلٹ نے کنٹرول ٹاور سے اپنے آخری رابطے میں بتایا تھا کہ انجن فیل ہوجانے کے باعث اسے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑے گی۔

اس کے فوری بعد پائلٹ کی جانب سے مے ڈے کا پیغام آیا اور طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ یہ طیارہ ایک ایسے علاقے میں گرا جہاں موبائل ہوم (نقل و حمل کے قابل گھر) بنے ہوئے تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.