Mashriq Newspaper

پوتے پوتیوں اور پالتو جانوروں کو ایک ہی خوراک دیتا ہوں، آرنلڈ شوارزنیگر

ہالی ووڈ کے شہرت یافتہ اداکار اور ماضی کی کئی ہٹ فلموں کے ایکشن ہیرو آرنلڈ شوارزنیگر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پوتے پوتیوں کو جو دلیہ (اوٹمیل) کھانے کو دیتے ہیں وہی اپنے پالتو جانوروں کو بھی دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب اوٹمیل اور کوکیز لینے کےلیے لائن سے کھڑے ہوتے ہیں۔ اس موقع پر 76 سالہ سینئر اداکار نے اپنے پوتے پوتیوں کی تعداد بھی بتائی۔

امریکی کامیڈین اور ٹیلی ویژن میزبان جمی فالن سے گفتگو کے دوران امریکی ریاست کیلیفورنیا کے آٹھ برس تک گورنر رہنے والے آرنڈل شوارزنیگر کا کہنا تھا کہ انکے دو پوتے پوتیاں ہیں جن کو میرے گھوڑوں، کتوں اور دیگر جانوروں کے ساتھ کھیلنے کا شوق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان بچوں کو بھی جانوروں کی طرح میری جانب سے دی جانے والی کھانے پینے کی چیزیں اچھی لگتی ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.