Mashriq Newspaper

سینیٹ کی 30 نشستوں پر پولنگ، اسحٰق ڈار، فیصل واڈا اور وزیر خزانہ اورنگزیب کامیاب

خالی نشستوں پر 18 امیدواروں کے بلامقابلہ منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری ہوچکا، باقی 30 نشستوں پر پولنگ آج قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں ہوئی

ملک کے ایوان بالا کی 30 خالی سیٹوں پر پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے اور ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں انتخابات ملتوی کردیے گئے۔

’ الیکشن کمیشن بلوچستان اورپنجاب کی خالی نشستوں پر 18 امیدواروں کے بلامقابلہ منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کر چکا ہے، باقی 30 نشستوں پر پولنگ آج قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں جاری ہے۔

متعدد امیدوار کامیاب

اسلام آباد سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے 222 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل انصر محمود نے 81 ووٹ حاصل کیے۔

اسلام آباد سے ہی جنرل نشست پر مسلم لیگ(ن) کے ہی رانا محمود الحسن نے 224 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مقابل اپوزیشن کے امیدوار فرزند علی شاہ نے 79 ووٹ حاصل کیے، کل 310 ووٹ پول ہوئے جس میں سے 7 ووٹ مسترد ہوئے

پنجاب میں سینیٹ انتخابات میں ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 128 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.