Mashriq Newspaper

پاکستان کے حسنین اختر نے ایشین انڈر21 اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے محمد حسنین اختر نے ایک سخت مقابلے کے بعد ہم وطن دفاعی چیمپئن محمد احسن رمضان کو مات دے کر ایشین انڈر21 اسنوکر چیمپئین شپ جیت لی۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے موصولہ اطلاعات کے مطابق  محمد حسنین اختر نے اپنے اعزاز کا دفاع کرنے والے احسن رمضان کے خلاف فائنل میں بہترین مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی کو گلے لگایا۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے محمد حسنین اختر کا یہ پہلا انٹرنیشنل ایونٹ تھا، حسنین اختر کی جیت کا سکور 3-4 فریم رہا۔

دوسری جانب پاکستان ہی کے اویس منیر نے ایشین 6 ریڈ چیمپئن شپ جیت لی۔ انہوں نے فائنل میں ہانگ کانگ کے نان سین وان کو 3-6 سے قابو کرکے ٹائٹل اپنے نام کیا۔

لاہور کے اویس منیر نے سیمی فائنل میں تجربہ کار ہم وطن کیوئسٹ اسجد اقبال کو زیر کرکے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.