Mashriq Newspaper

کرکٹرز اور سیاست دانوں سے متعلق کچھ نہیں جانتی، ندا یاسر

معروف ٹی وی میزبان ندا یاسر نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں زیادہ تر کرکٹرز اور سیاست دانوں سے متعلق معلومات نہیں ہوتی، وہ شوز کرنے سے قبل کرکٹرز سے متعلق اپنی بہن سے معلومات لیتی ہیں۔

ندا یاسر حال ہی میں بہن اسپورٹس جرنلسٹ سویرا پاشا کے ہمراہ کامیڈی شو شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنے مارننگ شوز میں ہونے والی غلطیوں اور ان غلطیوں کی وائرل ہونے والی ویڈیو کلپس سے متعلق بھی کھل کر بات کی۔

ندا یاسر نے کہا کہ انہیں اداکاری سے زیادہ میزبانی میں مزہ آتا ہے، تاہم اس باوجود وہ ڈرامے دیکھتی ہیں اور شوبز سے متعلق پوری معلومات رکھتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اداکاری میں بہت زیادہ وقت دینا پڑتا تھا، اب وہ تین بچوں کی ماں بن چکی ہیں، اس لیے ان کے پاس بھی وقت نہیں، وہ جب مارننگ شو کر رہی ہوتی ہیں، تب ان کے بچے اسکول گئے ہوتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.