Mashriq Newspaper

قطر، امریکا کی ثالثی: مصر، اسرائیل اور حماس کے درمیان زخمیوں کی منتقلی کا معاہدہ

قطر نے امریکا کے تعاون سے مصر، اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کا معاہدہ طے کیا ہے، جس کے تحت غزہ سے مخصوص انخلا کی اجازت ہوگی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق اس معاہدے سے غزہ سے غیر ملکی باشندوں اور شدید زخمیوں کو مصر اور غزہ کے درمیان سرحد رفح کے ذریعے غزہ سے باہر جانے کی اجازت ہوگی، تاہم اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ یہ انخلا کب تک جاری رہے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ معاہدہ دیگر مسائل بشمول گرفتار اسرائیلیوں، غزہ میں انسانی بحران کم کرنے جیسے مسائل سے منسلک نہیں ہے جہاں لوگ پانی، خوراک، ایندھن اور ادویات کی قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو ہونے والے حملے کے پیش نظر اسرائیل نے مسلسل بمباری کے بعد غزہ میں زمینی فوج بھی بھیج دی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.