Mashriq Newspaper

کوئٹہ میں پانی کی زیرزمین سطح کی پیمائش کیلئے جدید منصوبے کا افتتاح

کوئٹہ ( آئی این پی ) کوئٹہ میں پانی کی زیرزمین سطح کی پیمائش کیلئے جدید منصوبے کا افتتاح کردیاگیا۔گزشتہ روز بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن،ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز(بیوٹمز)یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ نے باقاعدہ منصوبے کاافتتاح کیا۔ اس موقع پر محکمہ واسا کے منیجنگ ڈائریکٹر حامد لطیف رانا،محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر ہیڈکوارٹرز ڈاکٹرقاسم خان کاکڑ، ڈائریکٹرجنرل ایری گیشن عبدالرزاق خلجی، تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلر وپرنسپل انویسٹی گیٹرڈاکٹرجان محمد،سینئرریسرچ فیلوڈاکٹرنعیم شاہوانی،پروفیسر ڈاکٹرزاہد رﺅف،میوٹ کے پروفیسر ڈاکٹرعبدالطیف،حفصہ،اور عزیز الرحمن ودیگر بھی موجود تھے۔یہ منصوبہ ہائیرایجوکیشن کے فنڈز کمیشن کے لوکل چیلنج فنڈکے توسط سے محکمہ واسا، ڈیپارٹمنٹ آف ایری گیشن،میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور اکیڈمیہ سے بیوٹمز یونیورسٹی اور مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کی جانب سے کوئٹہ میں پانی کی پیمائش وبلوچستان میں زمینی پانی کے انتظام کی حکمت عملی وضع کرنے میں مدد کیلئے سمارٹ مانیٹرنگ اور ڈیٹا پر مبنی اپروچ کیلئے تشکیل دیاگیاہے اور اس حوالے سے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔اس مفاہمتی یاداشت کامقصد زمینی پانی کی حیثیت اور صلاحیتوں کا تعین کرنے کے لیے پائیدار پیداوار کا تعین کرنا اور حدیں قائم کرنا،اسمارٹ مانیٹرنگ نیٹ ورک کو ڈیزائن اور قائم کرنااور پانی کے انتظام کیلئے حکمت عملی وپالیسیاں بنانا شامل ہیں۔اس منصوبے میں اہم کرداربیوٹمز یونیورسٹی کے پروفیسرز کا ہیں اس منصوبے کے تحت کوئٹہ میں 12ٹیوب ویلز میں نئے مشینری نصب کی ہے ان ٹیوب ویلز سے ریسرچ بیسڈ ڈیٹا حاصل ہوگی،یہ منصوبہ کوئٹہ میں پانی کی زیر زمین سطح ہر12گھنٹے بعد نتائج بتائے گا اور یہ ڈیٹا WWW.WISQ.COMپر دستیاب ہوگا جس میں کوئٹہ میں پانی کاپورا ٹرینڈ دکھایاجائے گا اور اس ڈیٹا سے مختلف شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے افراد استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔

 

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.