Mashriq Newspaper

غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کا عمل اطمینان بخش ہے ، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (خ ن) نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے جمعرات کو ڈیٹا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کوئٹہ کا دورہ کیا اس موقع پر آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ کی جانب سے نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کو غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی سمیت بلوچستان میں امن و امان سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا گیا نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کے عمل کے دوران سرحدی علاقوں میں پولیس کی حکمت عملی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تارکین وطن کی واپسی کے تمام تر عمل میں عورتوں بچوں اور ضیف العمر افراد کا خیال رکھا جائے اور ان کی ہر ممکن مدد و معاونت کی جائے انہوں نے کہا کہ جرائم کی روک تھام کیلئے ڈیٹا اینڈ کمانڈ کنٹرول سینٹر کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے میگا ڈیش بورڈ پر اپ ڈیٹ کی جانے والی معلومات کی روشنی جرائم کی روک تھام کا موثر میکنزم تشکیل دیا جاسکتا ہے صوبے کے تمام پولیس تھانوں میں مینوئل کی جگہ کمپیوٹرائزڈ ایف آئی آر کے نظام سے متاثرین کو انصاف کی فراہمی میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ دور جدید کے تقاضوں کے مطابق پولیس کے ریکارڈ کو اپ ڈیٹ رکھنے کے لئے اپنایا گیا نظام قابل تعریف ہے ، نگران وزیر اعلیٰ نے بلوچستان پولیس کے شہداءکی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بحالی امن کے لئے بلوچستان پولیس کے جوانوں نے دیگر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے حسب ضرورت وسائل فراہم کریں گے ، قبل ازیں نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی یادگار پولیس شہداءپر گئے جہاں انہوں نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی پولیس کے چاک و چوبند دستے کی نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کو سلامی دی وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ نگران وزیر داخلہ میر زبیر خان جمالی ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم اور دیر حکام بھی موجود تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.