Mashriq Newspaper

سخت سردی کے باعث انتخابی ٹرن آﺅٹ متاثر ہوسکتا ہے،جام کمال

اوتھل(نامہ نگار) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ سخت سردی کے باعث انتخابی ٹرن آﺅٹ متاثر ہوسکتا ہے۔ایک بیان میں جام کمال نے الیکشن کمیشن کے انتخابات کی تاریخ دینے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پولنگ ڈے کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کی ہی ذمہ داری تھی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو صدر مملکت سے مشاورت کرنے میں کوئی حرج نہیں، ادارے پر پولنگ ڈے کی تاریخ کا اعلان کرنے کا دباﺅ تھا، البتہ کمیشن کو شفاف انتخابات کیلیے حلقہ بندیوں کے عمل کو مکمل کرنا ہوگا۔سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ عام انتخابی ٹرن آﺅٹ پر موسم اثر انداز ہو سکتا ہے کیونکہ فروری میں ملک میں سخت سردی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری ہوتی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز 90 روز میں عام انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت میں الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملک میں عام انتخابات 11 فروری کو ہوں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.