Mashriq Newspaper

اسمبلی میں موجود آوازیں علیحدگی پسندوں کا نقطہ نظر بیان کرتی ہیں، وزیر داخلہ

نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پنجاب اور ہماری اسمبلی میں علیحدگی پسندوں کے پراپیگنڈے کا بہت زیادہ اثر ہے، ہمارے ایوان میں علیحدگی پسندوں کی جائز آوازیں موجود ہیں جو ان کا نقطہ نظر بیان کرتی ہیں۔

نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک کے خلاف ایک انٹیلی جنس پر مبنی جنگ ہورہی ہے جس کی قیادت را کر رہی ہے، یہ ایک مکمل جنگ ہے جس کی مثال کلبھوشن یاود اور دیگر بھارتی نیٹ ورکس کا یہاں پکڑے جانا ہے تو اس جنگ کے لیے آپ کو جائز آوازیں بھی درکار ہیں، پراپیگنڈہ بھی کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پراپیگنڈہ کرنے کے لیے آپ کو دو چیزیں چاہئیں، ایک اُس ملک میں جائز آوازیں ہیں تو ہماری اسمبلی میں علیحدگی پسندوں کی جائز آوازیں موجود ہیں جو علیحدگی پسندوں کا نقطہ نظر بیان کرتی ہیں، بدقسمتی سے پنجاب میں اور ہماری اسمبلی میں ان کے پراپیگنڈے کا بہت زیادہ اثر ہے یہاں تک کہ میں اپنے دوستوں کو کہتا ہوں کہ آپ بڑے اچھے مقتول ہیں، جو آپ کو قتل کرتا ہے آپ اس کی بڑی عزت کرتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.