Mashriq Newspaper

آئندہ بھی وہی فیصلہ ہوگا جو عمران خان کریں گے، بیرسٹر گوہر

 تحریک انصاف کے نومنتخب چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کل بھی وہی فیصلہ ہوگا جو سابق پی ٹی آئی چیئرمین کا ہوگا، عمران خان کے جانشین کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھاتا رہوں گا۔

بلامقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی منتخب ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اہم منصب ملنے پر سابق چئیرمین پی ٹی آئی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، کل بھی وہی فیصلہ ہوگا جو سابق پی ٹی آئی چیئرمین کا ہوگا تاہم آج بھی ہماری لیڈر شپ انڈر گراؤنڈ ہے، میں عمران خان کے جانشین کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھاتا رہوں گا، عمران خان چیئرمین تھے عمران خان چیئرمین ہیں اور انشاءاللہ عمران خان تاحیات چیئرمین رہیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.