Mashriq Newspaper

زیادہ ٹی ٹونٹی میچز میں کامیابیاں، بھارت نے پاکستان کا ریکارڈ توڑ دیا

لاہور(آن لائن) ہندوستانی مردوں کی کرکٹ ٹیم نے پانچ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر T20I میں سب سے زیادہ جیت کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ پاکستان کے پاس تھا لیکن ہوم سیریز میں تین میچ جیتنے کے بعد مین ان بلیو 213 میچز میں 136 جیت کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ پاکستان 226 میچز میں 135 جیت کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔اس فہرست میں تیسرے نمبر پر نیوزی لینڈ ہے جس نے 102 میچ جیتے ہیں۔بھارت نے پانچ میچوں کی T20I سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف 3-1 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کی کیونکہ اس نے گزشتہ روز شہید ویر نارائن سنگھ انٹرنیشنل اسٹیڈیم، رائے پور میں آسٹریلیا کو چوتھے T20I میں 20 رنز سے شکست دی۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے اپنے ہوم گراونڈ پر 12 سیریز کے ناقابل شکست ریکارڈ کو برقرار رکھا ہے، اس کی آخری سیریز شکست فروری 2019 میں آسٹریلیا کے خلاف ہوئی تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.