Mashriq Newspaper

ڈالر کی ایڈجسٹمنٹ، عوام پٹرول پر10.70 روپے فی لٹر کے ریلیف سے محروم

نگران حکومت نے یکم دسمبر سے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھ کر عوام کو فی لٹر 10 روپے 70 پیسے کے ریلیف سے محروم کر دیا۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پٹرول پر پی ایس او ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کے باعث شہری پٹرول پر10 روپے70 پیسے فی لٹرکے ریلیف سے محروم ہوگئے۔

ڈالر کی ایڈجسٹمنٹ کے باعث عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف نہ مل سکا، ذرائع نے بتایا کہ شہری پٹرول پر 10روپے70 پیسے فی لٹر اور ہائی اسپیڈڈیزل پر فی لٹر 20 پیسے کے ریلیف سے محروم ہوئے۔

 

ذرائع نے بتایا کہ فی لٹر پٹرول پرایکسچینج ایڈجسٹمنٹ میں 14روپے17 پیسے کااضافہ کیا گیا اور فی لٹر پیٹرول پر پی ایس او ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ3 روپے21 پیسے عائد کردی۔

اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل پٹرول پر پی ایس اوایکسچینج ایڈجسٹمنٹ 10.96روپے منفی تھی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ فی لیٹرڈیزل پر پی ایس او ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ میں 45 پیسے کا اضافہ کیا ہے اور پی ایس او ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ بڑھا کر 2.67روپے کردی گئی ہے۔

اس سے قبل فی لیٹرڈیزل پرپی ایس اوایکسچینج ایڈجسٹمنٹ2.22 روپے تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.