Mashriq Newspaper

ملک میں آج فی تولہ سونا 1300 روپے سستا ہوگیا

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 20 ہزار روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا دام ایک ہزار 115 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 88 ہزار 614 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 12 ڈالر کم ہو کر 2062 ڈالر ہے جبکہ پاکستان میں یہ قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2082 ڈالر ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.