Mashriq Newspaper

وفاقی اداروں اور محکموں کے ساتھ مل کر بلوچستان کے ترقی چاہتے ہیں ،صادق سنجرانی

نوشکی (نامہ نگار)بلوچستان عوامی پارٹی کے پی بی 32 چاغی سے صوبائی امیدوار چیرمین سینٹ میر محمد صادق سنجرانی نے اپنے دورہ نوشکی کے موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے کارکنان رہنماو¿ں اور قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میرا سوچ رخشان ڈویڑن میں میگا پروجیکٹس لانا ہے۔ جس سے علاقہ ترقی کرے گا اور ملک ترقی کرے گا۔ اگر اللہ نے کامیابی دی اور ہماری حکومت بنی تو انشائ اللہ بلوچستان سمیت رخشان ڈویڑن کے چاروں اضلاع کو ماڈل ڈسٹرکٹ بنائیں گے۔30 ہزار سولر کٹس رخشان ڈویڑن کے ہر ضلع کو دینگے۔ ابنوشی ، گریڈ ٹرانسفارمر ، ابنوشی اسکیمات سمیت دیگر ترقیاتی پروگرامات دینگے۔ رخشان ڈویڑن میں نئے پراجیکٹس لانے سے بے روزگار نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے جس سے بے روزگاری میں کمی واقع ہوگی انہوں نے کہاکہ بارڈری کاروبار کو بعض لوگ سمگلنگ قرار دیتے ہیں۔ اصل میں یہ بارڈری تجارت ہے۔ بارڈری تجارت پر کوئی رکاورٹ نہیں ہونا چاہیے۔ مجھ پر الزامات لگارہے ہیں کہ میں سرحدی کاروبار میں شراکت دار ہوں انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ غریب لوگوں کو روزگار ملنا اور انہیں رزق ملنا اگر یہ الزام ہے تو میں شریک ہوں۔انہوں نے کہاکہ این اے 260 رخشان ڈویڑن کے قومی اسمبلی کے امیدوار میر اعجاز خان سنجرانی کو رخشان ڈویڑن کے عوام بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کریں۔ تاکہ وہ وفاق میں بہتر نمائندگی رخشان ڈویڑن کا کرسکیں۔ اور انکا بہترین کارکردگی عوام کے سامنے آسکیں۔ہمارا منشوراور پیغام رخشان ڈویڑن کے چاروں اضلاع کے عوام کے سامنے ہے۔موجودہ دور سوشل میڈیا کا دور ہے ہر ایک ہر چیز سے لوگ واقف ہے لوگوں میں سوشل میڈیا کے زریعے شعور آچکاہے میرا رخشان کے ڈویڑن کے عوام سے اپیل ہے کہ وہ میر اعجاز خان سنجرانی کی صورت میں ینگ لیڈر کو کامیاب کریں۔ انشائ اللہ وفاق میں ہم لوگ بھرپور تعاون کرینگے انہوں نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی کا منشور ایک ہے جو کہ وفاقی اداروں اور محکموں کے ساتھ مل کر بلوچستان کے ترقی چاہتے ہیں بلوچستان کے لئے زیادہ مراعات اور ترقیاتی اسکیمات سمیت میگا پروجیکٹس لانا ہے انہوں نے کہاکہ صوبہ پنجاب اور صوبہ سندھ آپ لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں بلوچستان کے لئے ہر پروجیکٹ فراہمی پر لبیک کہا ہے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے شکل میں بلوچستان کو ایک بہترین پارٹی ملا ہے جس سے بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی وابسطہ ہے۔ اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی نوشکی کے ضلعی صدر چیرمین میر عبدالرحمن لانگو اور بلوچستان عوامی پارٹی کے نوشکی پی بی 34 سے سابق صوبائی امیدوار حاجی میر وزیر خان مینگل نے خطاب کئیے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.