Mashriq Newspaper

باجوڑ: ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت 5 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

کے پی پولیس کے مطابق سابق سینیٹر ہدایت اللہ کی گاڑی کو تحصیل ماموند کے علاقے ڈمہ ڈولہ میں نشانہ بنایا گیا اور دھماکہ سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

پولیس نے بتایا کہ ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جنہیں  ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال خار منتقل کردیا گیا۔

دھماکے میں جاں بحق ہونے والے دیگر افراد میں ملک عرفان آف نیاگ بانڈہ، نظر الدین آف ناوگئی،  یار محمد اور سمیع الرحمان شامل ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.