Mashriq Newspaper

وزیرعلیٰ بلوچستان کا عوام کو مفت علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کا اعلان

کوئٹہ (خ ن) نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے صوبے میں سرکاری سطح پر عوام کو مفت علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے بلوچستان ہیلتھ کارڈ کا باقاعدہ اجرائ کردیا ہے جمعہ کو وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقدہ پروقار تقریب میں اس تاریخی اقدام کا آغاز کیا گیا اور نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ایک مقامی شہری کو ہیلتھ کارڈ پروگرام میں رجسٹرڈ شناختی کارڈ حوالے کرکے بلوچستان میں اس پروگرام کا افتتاح کیا اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ آج سے بلوچستان کے تمام شہریوں کو سرکاری سطح پر صحت کی بروقت اور معیاری اسہولیات فراہم کرنے کی زمہ داری اٹھاتے ہیں اور اب بلا امتیاز رنگ و نسل بلوچستان کے ہر فرد کا علاج اس کے شناختی کارڈ پر مفت ہوگا اس پروگرام کے تحت صوبے کے ہر فرد کو یکساں علاج کی سہولیات میسر آئیں گی اور بلوچستان کے ہر شہری کا علاج ملک بھر کی بارہ سو سے زائد پینل اسپتالوں میں سرکاری اخراجات پر ہوگا میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ ہم نے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ مریضوں کے علاج کے ساتھ عزت نفس و وقار کا بھی خیال رکھا جائے گا اور ہر قدم پر مریضوں کی معاونت و رہنمائی کو یقینی بنایا جائے میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کے تحت مریض بغیر کسی رکاوٹ کے پینل پر موجود سرکاری یا پرائیوٹ اسپتال جا کر فوراً علاج شروع کروا سکے گا اور صحت یابی کے بعد شناختی کارڈ پر با آسانی متعلقہ اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی جان و مال کے تحفظ صحت و تعلیم سمیت تمام بنیادی حقوق کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہیں ہم نے پروگرام کے دائرہ کار میں بتدریج وسعت اور کامیابی کے لئے جامع حکمت عملی مرتب کی ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ نہ صرف اس پروگرام کے مختص وسائل میں اضافہ کیا جائے گا بلکہ سامنے آنے والی کمی کوتاہیوں کو دور کرتے ہوئے اسے مثالی پروگرام بنائیں گے تقریب سے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی ، چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان ، سیکرٹری صحت عبداللہ خان ، ، ہیلتھ کارڈ پروگرام کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اسداللہ کاکڑ بلوچستان ریونیو اتھارٹی کے سربراہ نور الحق بلوچ ،اسٹیٹ لائف انشورنس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شعیب جاوید حسین ، نادرا کے لئے ڈائریکٹر جنرل ازرک خان نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں نگران صوبائی وزیر داخلہ میر زبیر خان جمالی ، صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر قادر بخش بلوچ ، وزیر اطلاعات و پبلک ریلیشنز جان اچکزئی مشیر آبپاشی میر دانش لانگو ، مشیر برائے معدنیات میر عمیر محمد حسنی ، آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ سمیت اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.