Mashriq Newspaper

امریکی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کی حق میں احتجاج

امریکی کانگریس میں رکن اسمبلی رشیدہ طلیب نے فلسیطینی کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی نوجوانوں کو چاہے اسرائیل میں قتل کیا جائے یا کوئی نسل پرست امریکا میں کسی فلسطینی کو مار دے، دونوں یکساں جرم اور قابل مذمت ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی کانگریس کی فلسطینی نژاد رکن رشیدہ طلیب نے پارلیمنٹ میں اپنی تقریر کے دوران فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ان کا روایتی رومال پہن رکھا تھا۔

رشیدہ طلیب خود بھی فلسطینی نژاد ہیں، انھوں نے اپنی تقریر میں امریکا میں چاقو بردار شخص کے حملے میں قتل کیے جانے والے 6 سالہ فلسطینی بچے اور فائرنگ کے واقعے میں تین فلسطینی طالب علموں کے زخمی ہونے پر شدید احتجاج کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.