Mashriq Newspaper

غزہ: “مریض درد سے چیخ رہے ہیں” اسپتال دورے پر سربراہ ڈبلیو ایچ او کا جذباتی بیان

سربراہ عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) ٹیڈ روس ایڈہانوم نے کہا ہے کہ غزہ کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرنے کیلئے الفاظ تک نہیں مل رہے۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے 57 ویں روز سے جاری اسرائیلی وحشیانہ بمباری کے باعث تباہ حال غزہ کے ایک اسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسپتال میں مریضوں کا علاج زمین پر کیا جا رہا ہے، مریض درد سے چیخ رہے ہیں۔

 

ٹیڈ روس ایڈہانوم کا کہنا تھا کہ جنوبی غزہ میں انصر اسپتال کے حالات ناقص سے بھی بدتر ہیں اور اسپتال میں گنجائش سے تین گنا زائد مریض موجود ہیں۔ اسرائیلی بمباری کے باعث غزہ کے اسپتالوں کی صورتحال ‘ناقابل تصور’ ہے۔

خیال رہے کہ غزہ میں 7 روزہ عارضی جنگ بندی ختم ہونے کے بعد 2 دن کے اندر 300 سے زائد فلسطینی اسرائیلی حملوں میں شہید ہوچکے ہیں۔ شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 200 سے تجاوز کرچکی ہے۔

 

اسرائیلی وحشیانہ بمباری اور حملوں کے نتیجے میں 5 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں آدھی سے زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.