Mashriq Newspaper

اگلی فلائٹ میں تیس منٹ تھے، اپنا وقت بچانے کیلئے خود سامان اٹھایا، شاہین آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم چیلنج کیلئے تیار ہے، آسٹریلیا ایئرپورٹ پر اپنا وقت بچانے کے لیے خود سامان اٹھایا۔

کینبرا میں پریکٹس سیشن کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان فی الحال ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ امید ہے آسٹریلیا میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

 

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا نے مضبوط اسکواڈ کا اعلان کیا ہے مگر پاکستان ٹیم اس چیلنج کے لیے تیار ہے۔ ڈیوڈ وارنر کا کرکٹ کیرئیر شاندار ہے، وہ تینوں فارمیٹ کے بہترین کھلاڑی ہیں۔ وارنر کے لیے نیک تمنائیں ہیں مگر پُرامید ہوں وہ پاکستان کے خلاف اچھا پرفارم نہیں کریں گے۔

قومی کرکٹر نے کہا کہ ہمارے پاس سینئر اور جونیئر کا اچھا کمبی نیشن موجود ہے۔ ہم آسٹریلیا کے تمام کھلاڑیوں کے خلاف کھیل چکے ہیں، آسٹریلوی کھلاڑیوں کو جانتے ہیں لیکن وہ ہمیشہ مضبوط انداز سے مقابلہ کرتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.