Mashriq Newspaper

مسلم لیگی قیادت سیاست نہیں ریاست بچانے کے عزم پر عمل پیرا ہے ،جمال شاہ

کوئٹہ (سٹی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری وسابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش سیاسی ومعاشی گرداب سے نکالنے کے لئے نوازشریف ایک انقلابی سوچ اور وسیع تخلیقی وڑن رکھتے ہیں۔مسلم لیگی قیادت سیاست نہیں ریاست بچانے کے عزم پر عمل پیرا ہے تاکہ ملک اور قوم کو ان مسائل سے چھٹکارا دلایا جاسکے۔ یہ بات انہوںنے میراسماعیل بنگلزئی کی قیادت میں پارٹی میں نئے شامل ہونے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لئے میاں نواز شریف جیسی محب وطن قیادت ناگزیر ہے جو کہ ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکرملک و قوم کے دائمی مفاد میں مثبت فیصلے کرنے کی جرات رکھتے ہیں۔جمال شاہ کاکڑ نے مزید کہا کہ مسلم لیگ پر تنقید کرنے والے الیکشن سے پہلے ہی اپنی شکست بھانپتے ہوئے حواس باختہ ہوگئے ہیں انکے لیے ہمارا مشورہ ہے کہ وہ اپنی سینئر قیادت سے مزید تربیت حاصل کریں اور اپنی پارٹی کی ساکھ بچائیں۔انشااللہ آنے والا دور پاکستان اور اسکی عوام کے روشن مستقبل کی نویدلیکر آئے گا۔ عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے حقیقی عوامی قیادت کو برسراقتدار لاتے ہوئے دائمی ترقی کا راستہ ہموار کرے گی اور 8 فروری کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کراکر اقتدار میں بھیجے گی مسلم لیگ (ن) ہی ملک وقوم کو درپیش بحرانوں سے نجات دلائے گی اور ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.